بیاد گار۔ فقیہ الامت حضرت مفتی محمود حسن گنگوہیؒ

اس ادارے کا اہم مقصد ایسی عالمہ و فاضلہ اور اسلام کی داعیہ تیار کرنا ہے جو کمالِ علم کے ساتھ تقویٰ ، للٰہیت اور اخلاص کے زیور سے آراستہ ہوں ، جن کا مقصدِاساسی دین اسلام کی حفاظت ، اس کی نشر واشاعت اور امت مسلمہ کی صراط مستقیم کی طرف راہنمائی ہو۔

نئی نسل کو مذہب سے قریب کرنا اور دینی اقدار اور اسلامی آداب وثقافت سے روشناس کرانا۔

عوام الناس کی اصلاح وراہنمائی اور ملحدانہ افکار وباطل نظریات اور ارتدادی فتنوں سے بچنا اور بچانا۔

اللہ تعالی کی وحدانیت اور حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ختم نبوت پر پختہ یقین پیدا کرنا۔

فروغ قرآن و سنت کے لئے جدوجہد کرنا۔

امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا فريضہ ادا کرنا۔

اعلاء کلمۃ اللّٰہ و خالص دیندار اور عالمہ دین بننا اور بنانا۔

سنت کے مطابق علمی وعملی ترقی، اپنی اور دوسروں کی اصلاح کی فکر کرنا۔

دنیا کے ہر کونے میں رہنے والوں تک حسب استطاعت علم دین پہنچانا۔

طالبات کی شخصیت و کردار میں نکھار پیدا کرنے کے لئے اور تقریر و خطابت، قلم کاری و مضمون نگاری سکھانے کے لئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرنا۔

طالبات کی اسلامی، نظریاتی، اخلاقی اور فکری تعلیم و تربیت کا اہتمام کرنا۔

شرعی، اصلاحی اور ذاتی مسائل میں عوام کی راہنمائی کرنا۔

دینی اور پاکیزہ ماحول میں طالبات کے لیے درس نظامی کی اعلٰی معیاری تعلیم کا انتظام کرنا۔

امت مسلمہ میں صحیح اسلامی عقائد کی اشاعت کا انتظام کرنا۔

مسلمانوں میں علوم دینیہ کی ترویج واشاعت اور اپنی اولاد کو علوم دینیہ سے آراستہ کرنے کا شوق دلانا۔

عام طبقہ سے جہالت، بدعات و خرافات اور بے دینی کے اثرات کو ختم کرنا۔

معاشرہ میں عقیدہ توحید اور سنت مطہرہ کی اشاعت کرنا۔

غیر اسلامی عقائد ونظریات، تحاریک اور فِرق باطلہ کے خلاف علمی وعملی جدوجہد کرنا۔

علوم اسلامیہ وعربیہ کی معیاری تعلیم خصوصاً حدیث و تفسیر، فقہ و عقائد، تجوید و قرات کی درس وتدریس کا اہتمام کرنا۔

طالبات کی ایسی تعلیم وتربیت کا اہتمام کرنا، جس سے وہ اسلام کے ابدی پیغام اور تعلیمات کی بہتر اورمؤثر طریقے سے تبلیغ کرسکیں۔

نوجوان نسل خصوصًا سکول و کالج کے طالبات کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا۔

مستورات کے لئے قرآن و سنت کی تعلیم کا خصوصی اہتمام کرنا۔

طالبات کو قرآن و سنت کا علم اسلامی فقہ، سیرت ، نبوی اور ضروری عربی قواعد کی تعلیم بہم پہنچانا۔

بنیادی اسلامی اور بنیادی انسانی اخلاقیات سے مزین نئی نسل تیار کرنا۔

طالبات کو وسیع النظری، بالغ النظری، تحقیقی ذہن، اتباع امرِ ربّ، جذبہِ خدمت خلق، صلہ رحمی اور حسن اخلاق جیسے اقدار سے روشناس کرانا۔

اسلامی عبادات کا حقیقی تصور اُجاگر کرنا۔

عام مستورات و بچیوں کے لئے روزانہ ناظرہِ قرآن، تجوید اور حفظ کا بھر پور اہتمام کرنا۔

طالبات میں دینی، علمی، اخلاقی اور روحانی اقدار کو فروغ دینا اور ان کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے جذبہ کو بڑھانا۔


اپنے متعلقین کو بھی سینڈ کریں





Share Share